بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یزدان(Yazdan) نام رکھنے کا حکم


سوال

یزدان(Yazdan) نام رکھنا لڑکوں کے لیے کیسا  ہے؟

جواب

"یزدان "   فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنیٰ خدا اور معبود ہے، آتش پرستوں  کے عقیدہ کے مطابق  دنیا میں دو معبود ہیں، ایک خیرکا خالق ہے جو کہ " یزدان"  ہے،  اور دوسرا  شر کا خالق ہے جو کہ "اہرمن"  یعنی شیطان ہے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں لڑکے کے لیے "یزدان" نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے انبیاء کرام، صحابہ کرام، نیک مسلمانوں یا اچھے معنیٰ والا کوئی نام رکھ لیا جائے۔

لغت نامہ دھخدا میں ہے:

"یزدان. [ ی َ ] ( اِخ ) یکی از نامهای خداوند تبارک و تعالی جل شأنه. ( از ناظم الاطباء ) ( انجمن آرا ) ( از آنندراج ) ( از غیاث ) ( از فرهنگ جهانگیری ).

ایزد :چو بیچاره گشتند و فریاد جستند        بر ایشان ببخشود یزدان گرگر."

(باب ي، ١٥/ ٢٣٧٦٩، ط: مؤسسہ لغت نامہ دھخدا)

مفاتيح العلوم للخوارزمي   میں ہے:

"الهرابذة هم عبدة النيران وأحدهم: هربذ.

يزدان: خالق الخير بزعم المجوس.

أهرمن: خالق الشر بزعمهم."

( المقالة الأولى في الكلام، الفصل الخامس: في أسامي أرباب الملل والنحل المختلفة، ص: ٥٦، ط: دار الكتاب الاسلامي)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"عن ابن عمر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «القدرية مجوس هذه الأمة»، أي: أمة الإجابة؛ لأن قولهم: أفعال العباد مخلوقة بقدرهم يشبه قول المجوس القائلين بأن للعالم إلهين: خالق الخير، وهو يزدان، وخالق الشر، وهو أهرمن؛ أي: الشيطان."

 

(كتاب الإيمان، باب الإيمان بالقدر، ١ / ١٨٢، ط: دار الفكر)

فیروز اللغات میں ہے:

 

”یزدان: خدا، نیکی اور خیر کا خالق۔"

(فیزوز اللغات، ص:١٤٦٧، ط: فیزوز سنز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507102177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں