بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یزدان علی اور آروش فاطمہ نام رکھنا


سوال

میرے بیٹے کا نام محمد یزدان علی ہے اور بیٹی کا آروش فاطمہ۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ کیا دونوں نام تبدیل کرنے چاہیے یا نہیں؟ اور اگر کرنے چاہییں  تو محمد احمد اور عائشہ آصف نام رکھے جا سکتے  ہیں؟نیز میرا نام محمد آصف ہے، کیا مجھے بھی نام تبدیل کرنا چاہئے؟

جواب

”یزدان“  کے معنی ہیں: خدا، نیکی اور خیر کا خالق۔ (فیزوز اللغات ص:1467، ط: فیزوز سنز)۔’’مجوس‘‘ کے عقيدے کے مطابق  خیر اور شر کے الگ الگ خالق ہیں، خیر اور نیکی کا پیدا  کرنے والا ”یزدان“ اور شر اور برائی کا پیدا کرنے والا ”اہرمن“ ہے۔ اور یہ ان دونوں کو اپنا خدا تسلیم کرتے ہیں؛ اس لیے یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں بچے کامحمد یزدان علی نام رکھنا جائز نہیں ہے، اس کے بجائے محمد احمد نام رکھنا درست بلکہ باعث  برکت ہے ۔

الملل والنحل میں ہے:

"ثم إن التثنية اختصت بالمجوس، حتى أثبتوا أصلين اثنين، مدبرين قديمين؛ يقتسمان الخير والشر، والنفع والضر، والصلاح والفساد، يسمون أحدهما: النور والآخر الظلمة. وبالفارسية: يزدان وأهرمن. ولهم في ذلك تفصيل مذهب."

( الباب الثالث : من له شبهة كتاب ، ج: ۱،  صفحہ: ۲۲۸، ط: دار المعرفة - بيروت)

مفاتيح العلوم للخوارزمي   میں ہے:

"الهرابذة هم عبدة النيران وأحدهم: هربذ.

يزدان: خالق الخير بزعم المجوس.

أهرمن: خالق الشر بزعمهم."

( المقالة الأولى، في الكلام، الفصل الخامس: في أسامي أرباب الملل والنحل المختلفة، ص: ٥٦، ط: دار الكتاب الاسلامي)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"عن ابن عمر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: («القدرية مجوس هذه الأمة»)، أي: أمة الإجابة؛ لأن قولهم: أفعال العباد مخلوقة بقدرهم يشبه قول المجوس القائلين بأن للعالم إلهين: خالق الخير، وهو يزدان، وخالق الشر، وهو أهرمن؛ أي: الشيطان."

(كتاب الإيمان، باب الإيمان بالقدر، ١ / ١٨٢، ط: دار الفكر)

نیز  "آروش "لفظ لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا۔لہٰذا یہ نام نہ رکھا جائے، البتہ اس کی جگہ صرف فاطمہ یا عائشہ نام رکھا جا سکتا ہے۔

محمد آصف نام درست ہے،تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔

أصف:... وآصف: كاتب سليمان بن داود- عليه السلام الذي دعا الله- جل وعز- باسمه الأعظم، فرأى سليمان العرش مستقرا عنده.

(ص165 - كتاب العين -الثلاثي المعتل،  باب الصاد والفاء ،الناشر: مكتبة الهلال)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں