بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یوم ترویہ، یوم عرفہ، یوم نحر اور ایام تشریق کی وجہ تسمیہ


سوال

1)  8 ذی الحجہ  کو یوم ترویہ کیوں کہتے ہیں؟

2)  9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کیوں کہتے ہیں؟

3)  10 ذی الحجہ  کو یوم نحر کیوں کہتے ہیں، یوم ذبیح کہنا زیادہ مناسب نہیں؟

4)  13,12,11 ذو الحجہ  کو ایام تشریق کیوں کہتے ہیں؟

جواب

یوم الترویہ کی دو وجہ تسمیہ بیان کی گئی ہیں:

1-  ترویہ کے لغت میں ایک معنی غور و فکر کرنے کے آتے ہیں، دوسرا معنی سیرابی کا آتا ہے، آٹھ ذی الحجہ کو  ’’یوم الترویہ‘‘  کہنے کی ایک  وجہ  فقہاء نے یہ  لکھی ہے کہ  جب خواب میں ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ اپنے فرزند اسمعیل علیہ السلام کو ذبح کریں، جس  کی صورت یہ ہوئی کہ  آٹھ ذی الحجہ کی شب میں انہوں نے خواب میں دیکھا کہ  اللہ نے انہیں اپنے بیٹے اسمعیل کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے  تو  صبح کو بیدار ہونے کے بعد  وہ  سوچ میں پڑ گئے (کہ کیا یہ حکم خداوندی ہے؟) صبح سے شام تک اسی سوچ میں رہے کہ یہ خواب اللہ کی جانب سے  ہے یا شیطان کی طرف سے ہے، اسی لیے ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کو یوم الترویہ (سوچ کا دن) کہا جاتا ہے۔

2- دوسری وجہ تسمیہ یہ لکھی ہے  کہ قدیم زمانے میں جب حجاج آٹھ ذی الحجہ کو منی جاتے تھے تو وہاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو تکلیف ہوتی تھی، چنانچہ منی روانگی سے قبل مکہ سے زمزم کا پانی بھر لیتے تھے اور پھر منی جاتے تھے۔ چنانچہ اس دن کا نام ’’یوم الترویہ‘‘  (پانی بھرنے کا دن) پڑ گیا۔

2۔ نو ذی الحجہ کو ’یومِ عرفہ‘کہنے کی  چار وجوہات بیان کی  گئی ہیں:

1-   حضرت ابراہیم کو ۸  ذی الحجہ کی رات خواب میں نظر آیا کہ وہ اپنے بیٹے کوذبح کر رہے ہیں، تو ان کو اس خواب کے اللہ تعالی کی طرف سے ہونے یا نہ ہونےمیں کچھ تردد ہوا، پھر ۹ ذی الحجہ کو دوبارہ یہی خواب نظرآیا تو ان کو یقین ہو گیا کہ یہ خواب اللہ تعالی کی طرف سےہی ہے،  چوں کہ حضرت ابراہیم کویہ معرفت اور یقین نو ذی الحجہ کو حاصل ہوا تھا، اسی وجہ سے ۹  ذی الحجہ کو ’یومِ عرفہ‘ کہتے ہیں۔

2-   نو ذی الحجہ کو حضرت جبرائیل  علیہ السلام نےحضرت ابراہیم  علیہ السلام کوتمام "مناسکِ حج" سکھلائے تھے، مناسکِ حج کی معرفت کی مناسبت سے ۹ ذی الحجہ کو ’یومِ عرفہ‘ کہتے ہیں۔

3-  نو ذی الحجہ کو حج کرنے والے حضرات چوں کہ میدانِ عرفات میں وقوف کے لیے جاتے ہیں،تو اس مناسبت سے ۹ ذی الحجہ کو "یومِ عرفہ" بھی کہہ دیتے ہیں۔

4- نو ذی الحجہ کو یوم عرفہ کہنے ایک وجہ یہ بھی لکھی گئی ہے کہ اس روز حضرت آدم کا  حضرت حواء سے تعارف  ہوا تھا، اس وجہ سے اس دن کا نام یوم عرفہ پڑ گیا۔

3۔ لغت عربی میں نحر کے معنی جانور کو حلق  کے پاس سے ذبح کرنے کے آتے ہیں، دس ذی الحجہ  کو ’’یوم النحر‘‘  کہنے  کی وجہ  فقہاء نے یہ لکھی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دس ذی الحجہ کو مذکورہ خواب جب تیسری مرتبہ دیکھا تو سمجھ گئے کہ بیٹے کی قربانی مطلوب ہے، اور اس روز اس حکم کی تعمیل پر کمربستہ ہوگئے جس کے سبب دس ذی الحجہ  کو یوم النحر کہا جاتا ہے، یعنی قربانی کا دن۔

رہی بات یہ کہ اس دن کو یوم ذبیح کیوں نہیں کہتے، تو اس کی وجہ یہ ہے اہل لغت نے یہ نام نہیں رکھا۔

4۔ (11، 12، 13)   ذی الحجہ کو ایام تشریق  کہنے  کی ایک وجہ تو یہ ملتی ہے  کہ عربوں کا دستور تھا کہ وہ قربانی کا گوشت ان دنوں میں دھوپ میں سکھایا کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان ایام کا نام  ایام تشریق پڑگیا۔

دوسری وجہ یہ ملتی ہے کہ عید الاضحی کی نماز اور قربانی چوں کہ 10 ذی الحجہ کے سورج طلوع ہونے سے پہلے واجب  نہیں ہوتی، اسی مناسبت سے قربانی کے بقیہ دو یوم 11، 12، اور اس کے بعد  13 کو بھی تبعًا ایام تشریق کہا جاتا ہے۔

العناية شرح الهداية  میں ہے:

"وقوله: (فإذا صلى الفجر يوم التروية) وهو اليوم الثامن من ذي الحجة قيل: إنما سمي بذلك لأن إبراهيم عليه الصلاة والسلام رأى ليلة التروية كأن قائلا يقول له: إن الله يأمرك بذبح ابنك هذا، فلما أصبح تروى: أي تفكر في ذلك من الصباح إلى الرواح أمن الله تعالى هذا الحلم أم من الشيطان؟ فمن ثمة سمي يوم التروية. فلما أمسى رأى مثل ذلك، فعرف أنه من الله تعالى، فمن ثم سمي يوم عرفة. ثم رأى مثله في الليلة الثالثة فهم بنحره فسمي اليوم بيوم النحر. وقيل: إنما سمي يوم التروية بذلك لأن الناس يروون بالماء من العطش في هذا اليوم يحملون الماء بالروايا إلى عرفات ومنى. وإنما سمي يوم عرفة به لأن جبريل - عليه السلام - علم إبراهيم عليه الصلاة والسلام المناسك كلها يوم عرفة فقال له: أعرفت في أي موضع تطوف؟ وفي أي موضع تسعى؟ وفي أي موضع تقف؟ وفي أي موضع تنحر وترمي؟ فقال عرفت، فسمي يوم عرفة."

( كتاب الحج، باب الإحرام، ٢ / ٤٦٦ - ٤٦٧، ط: دار الفكر)

البناية شرح الهداية میں ہے:

"م: (قال: فإذا كان قبل يوم التروية بيوم) ش: وهو اليوم السابع من ذي الحجة، لأن يوم التروية الثامن منه، كذا في " المغرب " وإنما سمي يوم التروية بذلك، لأن إبراهيم صلى الله عليه وسلم رأى ليلة الثامن كأن قائلا يقول له: إن الله تعالى يأمرك بذبح ابنك، فلما أصبح رؤي، أي افتكر في ذلك من الصباح إلى الرواح أمن الله هذا، أم من الشيطان؟ فمن ذلك سمي يوم التروية، فلما أمسى رأى مثل ذلك فعرف أنه من الله تعالى، فمن ثم سمي يوم عرفة ثم رأى مثله في الليلة الثالثة فهم بنحره، فسمي اليوم العاشر يوم النحر.

وقال أبو بكر الأنباري: في كتاب الزهد إنما سميت التروية لأن الناس يروون من الماء العطش في هذا اليوم، ويحملون الماء بالروايا إلى عرفة ومنى، وإنما سمي يوم عرفة لأن جبريل صلى الله عليه وسلم علم إبراهيم صلى الله عليه وسلم المناسك كلها يوم عرفة، فقال: أعرفت في أي موضع تطوف؟ وفي أي موضع تسعى؟ وفي أي موضع تقف؟ وفي أي موضع تنحر وترمي؟ فقال: عرفت فسمي يوم عرفة، وسمي يوم الأضحية، لأن الناس يضحون فيه بقربانهم، وقيل: إن آدم عليه الصلاة والسلام لما هبط بالأرض وقع بالهند، وامرأته حواء رضي الله عنها- وقعت بالسند، فلم يلتقيا إلا عشية عرفة، فسمي يوم عرفة، لمعرفة كل منهما الآخر."

( كتاب الحج، خطب الإمام في الحج، النفر إلى منى والمبيت بها ليلة التاسع، ٤ / ٢١١)

تبيين الحقائق وحاشية الشلبي  میں ہے:

''( قَوْلُهُ: أَيْ تَفَكَّرَ أَنَّ مَا رَآهُ مِنْ اللَّهِ) أَيْ أَمْ مِنْ الشَّيْطَانِ؟ فَمِنْ ذَلِكَ سُمِّيَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، فَلَمَّا رَأَى اللَّيْلَةَ الثَّانِيَةَ عَرَفَ أَنَّهُ مِنْ اللَّهِ؛ فَمِنْ ثَمَّ سُمِّيَ يَوْمَ عَرَفَةَ، فَلَمَّا رَأَى اللَّيْلَةَ الثَّالِثَةَ هَمَّ بِنَحْرِهِ؛ فَسُمِّيَ يَوْمَ النَّحْرِ، كَذَلِكَ فِي الْكَشَّافِ''.

( كتاب الحج، باب الإحرام، ٢ / ٢٣،ط: المطبعة الكبرى الأميرية - بولاق، القاهرة)

تفسير البغوي  میں ہے:

'' أمر في المنام أن يذبحه، وذلك أنه رأى ليلة التروية كأن قائلاً يقول له: إن الله يأمرك بذبح ابنك هذا، فلما أصبح روی في نفسه أي: فكر من الصباح إلى الرواح أمِنَ الله هذا الحلم أم من الشيطان؟ فمن ثم سمي يوم التروية، فلما أمسى رأى في المنام ثانيًا، فلما أصبح عرف أن ذلك من الله عز وجل؛ فمن ثم سمي يوم عرفة''. ( ٧ / ٤٨)

الإنصاف في معرفة الراجح من الخلاف للمرداوي  میں ہے:

''سمي يوم عرفة؛ للوقوف بعرفة فيه، وقيل: لأن جبريل حج بإبراهيم عليه الصلاة والسلام، فلما أتى عرفة، قال: عرفت، قال: عرفت، وقيل: لتعارف حواء وآدم بها''.

(كتاب الصيام، باب صوم التطوع، ٣ / ٢٤٥، ط: دار إحياء التراث العربي  )

المغني لابن قدامة میں ہے:

''فأما يوم عرفة فهو اليوم التاسع من ذي الحجة، سمي بذلك؛ لأن الوقوف بعرفة فيه، وقيل: سمي يوم عرفة؛ لأن إبراهيم عليه السلام أري في المنام ليلة التروية أنه يؤمر بذبح ابنه، فأصبح يومه يتروى هل هذا من الله أو حلم؟ فسمي يوم التروية، فلما كانت الليلة الثانية رآه أيضاً، فأصبح يوم عرفة، فعرف أنه من الله؛ فسمي يوم عرفة، وهو يوم شريف عظيم، وعيد كريم، وفضلة كبير، وقد صح عن النبي صلى الله عليه و سلم أن صيامه يكفر سنتين''.

( كتاب الصيام،   ٣ / ١٧٨ - ١٧٩، ط: مكتبة القاهرة)

الزاهر في معاني كلمات الناس لابن الانباري میں ہے:

"قال أبو بكر: قال أبو العباس: في تسميتهم إياها أيام التشريق، قولان:

أحدهما: أن تكون سميت بذلك، لأن الذبح فيها يجب بعدما تشرق الشمس. واحتج بالحديث الذي يروى: (من ذبح قبل التشريق فليعد) 

والقول الآخر أن تكون سميت أيام التشريق، لأنهم كانوا يشرقون فيها اللحم من لحوم الأضاحي."

( ١ / ٤٢١، ط: مؤسسة الرسالة - بيروت )

التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد لابن عبد البر میں ہے:

"و في اشتقاق أيام التشريق لأهل اللغة قولان أحدهما أنها سميت بذلك لأن الذبح فيها يجب بعد شروق الشمس والآخر أنها سميت بذلك لأنهم كانوا يشرقون فيها لحوم الأضاحي إذا قددت.

قال قتادة: و قول ثالث إنما سميت أيام التشريق لأنهم كانوا يشرقون الشمس في غير بيوت ولا أبنية للحج هذا قول أبي جعفر محمد بن علي ... الخ

( باب الياء،  يزيد بن عبد الهادي، الحديث الثالث، ٢٣ / ٧٣، ط: وزارة عموم الأوقاف والشؤون الإسلامية - المغرب)

كشف المشكل من حديث الصحيحين لابن الجوزي میں ہے:

"فأما أيام التشريق فهي أيام منى، وهي ثلاثة أيام بعد عيد الأضحى. وفي تسميتها بأيام التشريق قولان ذكرهما ثعلب، أحدهما: لأن الذبح فيها بعد شروق الشمس. والثاني: لأنهم كانوا يشرقون فيها اللحم من لحوم الأضاحي، وهذا أصح."

( كشف المشكل من مسند كعب بن مالك،  ٢ / ١٣١، ط: دار الوطن - الرياض)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں