بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

یحیي بن معاذ رحمہ اللہ کے مقولہ ’’بغیر مشقت کے آخرت نہیں حاصل کی جاسکتی، اور نہ ہی بغیر مشقت کہ دنیا ملے گی‘‘ کا حوالہ


سوال

 بغیر مشقت کے آخرت نہیں حاصل کی جاسکتی، اور نہ ہی بغیر مشقت کہ دنیا ملے گی؛ لہذا خود کے لیے  اِن دونوں میں سے باقی رہنے والی کو چنو۔

کیا یہ امام یحییٰ بن معاذ رحمہ اللہ کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں۔

جواب

 مذکورہ مقولہ کو  امام یحي بن معاذ رحمہ اللہ کے مقولہ کے طور پر صاحبِ حقائق التفسیر أبو عبد الرحمن محمد بن الحسين بن موسى الأزدي السلمي  (المتوفى :  412ھ)نے اپنی تفسیر میں نقل فرمایا ہے ، عربی عبارت ملاحظہ فرمائیں: 

 "وقال يحيى بن معاذ: الآخرة لا تنال إلا بالمشقة، والدنيا لا تنال إلا بالمشقة، فاطلبْ لنفسك أبقاهما."

(تفسير السلمي وهو حقائق التفسير، سورة الضحى (2/ 400)، ط/ دار الكتب العلمية، 1421هـ)

نیز ملا علی قاری رحمہ اللہ (المتوفى: 1014ھ) نے بھی    تفسیر ِجلالین کے حاشیہ میں  مذکورہ مقولہ کو یحي بن معاذ رحمہ اللہ کے مقولہ کے طور پر نقل فرمایا ہے ۔ 

(الجمالين للجلالين/حاشية الملا علي القاري على تفسير الجلالين، سورة الضحى (2/ 533)، ط/ دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502100842

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں