یاک کی قربانی اور گوشت حلال ہے؟
’’یاک‘‘ گائے یا بھینس کی نسل کا ایک جانور ہے، اس کا گوشت کھانا تو مطلقًا حلال ہے، البتہ قربانی کے اعتبار سے حکم میں تفصیل ہے کہ یاک کی دو قسمیں ہیں:
1) پالتو یاک 2) وحشی یاک۔
اور قربانی جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جانور پالتو ہو، لہٰذا پالتو یاک کی قربانی کی جائے؛ کیوں کہ وحشی یاک کی قربانی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200520
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن