بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یا بدوح کا وظیفہ کرنا


سوال

"یابدوح"  کیا اللہ کا نام ہے؟  اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟  اور اس کا وظیفہ وغیرہ کر سکتے ہیں؟

جواب

’’بدوح‘‘ (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے، ”یا بدوح“  کا معنی ہوا ’’یا اللہ‘‘؛  لہٰذا ”یا بدوح“ کا وظیفہ کر سکتے  ہیں۔

امداد المفتین میں ہے:

"بدوح یہ لفظ عام طور پر بضم باء و تشدید دال مشہور ہے،  مگر یہ صحیح نہیں، صحیح لفظ بدوح ہے بفتح باء  و تخفیف دال، تحقیق یہ ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں، بلکہ عبرانی میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور اگر عربی قرار دیا جائے تو اس کے معنی عاجز کرنے والے کے ہیں، بہرحال! خدا کا نام ہونا ثابت ہے، تو یا بدوح کا وظیفہ بے تامل جائز ہے۔"

(جلد:2، صفحہ:215، دار الاشاعت)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144212201710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں