بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو مکمل کرنے کے بعد مسواک کرنا


سوال

اگر کسی نے بغیر مسواک کے وضو کیا ہو اورپھر نماز سے پہلے صرف مسواک کرے تو مسواک کی فضیلت حاصل ہوگی یا نہیں؟

جواب

وضو  ميں  مسنون مسواك  كا وقت  کلی سے  پہلے ہے، تاہم اگر کوئی شخص وضو  ميں کلی کرنے سے پہلے  مسواک کرنا بھول جائے،اور وضو مکمل کرنے کے بعد   نماز سے پہلے مسواک کرلے،  تب بھی مسواک کرنے کی فضیلت  حاصل ہوجائے گی۔ البتہ اگر نماز سے قبل مسواک کرنے سے مسوڑھوں سے خون آئے تو پھر وضو ٹوٹ جائے گا اور وضو دوبارہ کرنا ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والسواک سنة مؤکدة کما فی الجوھرة عند المضمضة، وقیل قبلھا، وھو للوضؤء عندنا إلا إذا نسیه فیندب للصلاة كما يندب لاصفرار سن وتغیر رائحة و قراءة قرآن".

(كتاب الطهارة، سنن الطهارة، ج:1، ص:113، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144412100113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں