بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الاول 1446ھ 11 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو و غسل میں ناک میں پانی کیسے ڈالیں؟


سوال

وضو  یا غسل کے  دوران  ناک  میں پانی  کیسے  چڑھائیں؟  سانس  کے  ذریعے  پانی ناک میں کھینچیں؟ یا ہتھیلی کے ذریعے پانی ناک میں  دھکیلے؟ یا گیلی  انگلی  سے ناک کا خلال کرنے سے بھی حکم پورا ہوجائے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  ہتھیلی  میں  پانی  بھر کر ناک  میں پانی کھینچ کر  سنک  لیا جائے، البتہ روزہ کی حالت میں  پانی کھینچنے میں مبالغہ نہ کیا جائے، مبالغہ کی صورت میں اگر پانی حلق میں اتر گیا  اور روزہ سے ہونا یاد بھی تھا تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَإِنْ تَمَضْمَضَ أَوْ اسْتَنْشَقَ فَدَخَلَ الْمَاءُ جَوْفَهُ إنْ كَانَ ذَاكِرًا لِصَوْمِهِ فَسَدَ صَوْمُهُ وَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ ذَاكِرًا لَايَفْسُدُ صَوْمُهُ، كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ، وَعَلَيْهِ الِاعْتِمَادُ".

(كتاب الصوم، الْبَابُ الرَّابِعُ فِيمَا يُفْسِدُ، وَمَا لَا يُفْسِدُ، النَّوْعُ الْأَوَّلُ مَا يُوجِبُ الْقَضَاءَ دُونَ الْكَفَّارَةِ، ١ / ٢٠٢، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں