بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کھڑے ہوکر کرنا


سوال

اگر غسل خانہ الگ نہ  ہو اٹیچڈ باتھ  ہو تو اس میں وضو کس طرح ہوگا،  کھڑے کھڑے یا بیٹھ کر؟ ہم زیادہ تر کھڑے ہوکر نہاتے ہیں اور کموڈ بھی نہانے والی جگہ کے قریب ہے؟

جواب

کھڑے ہو کر وضو کرنا بھی جائز ہے، البتہ قبلہ رُخ بیٹھ کر وضو کرنا افضل ہے، اگر بیٹھ کر وضو کرنے کی جگہ نہیں ہے تو  آپ بیسن  پر کھڑے ہو کر ہی وضو کر لیا کریں، اس میں کراہت نہیں ہے، تاہم بیت الخلاء اور وضو کی جگہ اگر متصل ہوں، درمیان میں کوئی حائل نہ ہو تو غسل خانے کے اندر زبان سے دعا اور ذکر کی اجازت نہیں ہے۔

غسل کے دوران کموڈ بند کردیا کریں؛ تاکہ اس میں سے چھینٹیں باہر آنے کا امکان نہ رہے اور کوشش کریں کہ بیٹھ کر غسل کریں، کیوں کہ بیٹھ کر غسل کرنے میں ستر زیادہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں