بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے فرائض کی تفصیل


سوال

وضو کے فرائض کتنے ہیں؟

جواب

وضو میں چار فرض ہیں: 

1: پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک، اور ایک کان سے دوسرے کان تک منہ (ایک بار )دھونا،

2: دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا،

3:چوتھائی سر کا مسح کرنا،

4:دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا۔(از تعلیم الاسلام، مفتی کفایت اللہ دہلویؒ، ص:38-39، بیت الکتب، کراچی)

"اللباب في شرح الكتاب" ميں هے:

"ففرض الطهارة: غسل الأعضاء الثلاثة، ومسح الرأس، والمرفقان والكعبان يدخلان في الغسل؛ والمفروض في مسح الرأس مقدار الناصية.

(ففرض الطهارة غسل الأعضاء الثلاثة) يعني الوجه واليدين والرجلين، وسماها ثلاثة وهي خمسة؛ لأن اليدين والرجلين جعلا في الحكم بمنزلة عضوين كما في الآية، جوهرة."

(كتاب الطهارة، ج:1، ص:6، ط:المكتبة العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144410101959

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں