بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو كے بعد انگلی اٹهانا


سوال

وضو کے بعد شہادت کی انگلی اٹھانا کیسا ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ وضو کے بعد کی دعا حدیث سے ثابت  ہے اور اس وقت آسمان کی طرف دیکھنا بھی سنن ابی داؤد کی روایت میں مذکور ہے، لیکن انگلی سے اشارہ کرنا حدیث سے  ثابت نہیں ہے۔ البتہ  فقہ حنفی کی مستند کتاب حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف دیکھنے کے ساتھ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا ذکر بھی ہے۔ اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خطبات وغیرہ میں شہادتین کے کلمات ادا کرتے وقت شہادت کی انگلی سے اشارہ ثابت ہے۔

بنا بریں وضو کے بعد  کلمہ شہادت پڑھتے وقت انگلی کے اشارے کوسنت تونہیں کہاجائے گا، لیکن اگر کوئی کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف نگاہ کرنے کے ساتھ شہادت کی انگلی سے اشارہ بھی کرے تو اسے منع بھی نہیں کیا جائے گا۔

سنن ابی داود میں ہے :

"عن عقبة بن عامر الجهني  عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه، ولم يذكر أمر الرعاية، قال عند قوله: "فأحسن الوضوء": "ثم رفع نظره إلى السماء فقال" وساق الحديث بمعنى حديث معاوية".

(باب ما يقول الرجل اذا توضا،ج:1،ص:124،دارالرسالة العالمية)

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے :

"والإتيان بالشهادتين بعده" قائما مستقبلا لقوله صلى الله عليه وسلم: "ما منكم من أحد يتوضأ فيسبغ الوضوء ثم يقول أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله وفي رواية أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله إلا فتحت له أبواب الجنة الثمانية يدخلها من أي باب شاء

قوله: "والإتيان بالشهادتين بعده" ذكر ‌الغزنوي أنه يشير بسبابته حين النظر إلى السماء".

(كتاب الطهارة، فصل من آداب الوضوء، ص:77، دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407101007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں