بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر وضو کے چمڑے والے موزے پہننے کا حکم


سوال

بغیروضوکے اگر چمڑے کا موزا پہنے تو کیا حکم ہے ؟

جواب

وضو کے بغیر چمڑے کا موزا پہننا جائز ہے، لیکن وضو کی ضرورت پڑنے پر اس موزے مسح کرنا کافی نہیں ہوگا، بلکہ بغیر وضو کے پہننے  کی وجہ سے وضو کرتے وقت اس موزے کو اتار کر پیر دھونا لازم ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 270):

’’ (ملبوسين على طهر) فلو أحدث ومسح بخفيه أو لم يمسح فلبس موقه لا يمسح عليه (تام) خرج الناقص حقيقة كلمعة، أو معنى كتيمم ومعذور فإنه يمسح في الوقت فقط إلا إذا توضأ ولبس على الانقطاع الصحيح (عند الحدث).‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں