بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کرنے کے دوران پیشاب کا قطرہ نکل جائے


سوال

 اگر کلی کرتے وقت یا ناک میں پانی ڈالتے وقت پیشاب کے قطرےنکل جائیں تو کیا دوبارہ استنجا کرکے کلی اور ناک میں پانی ڈالنا ہوگا یا نہیں؟

جواب

اگر  وضو کرنے کے دوران وضو توڑنے والی کوئی چیز پیش آگئی، مثلاًپیشاب کا قطرہ نکل گیا تو دوبارہ استنجاء کرکے وضو کرنا لازم ہوگا  ، البتہ اگر کوئی شخص شرعی معذور ہو یعنی اس کو قطرے آتے رہتے ہوں تو معذور ہونے کی صورت میں  اس کے لیے  دوبارہ وضو کرنا لازم نہیں ہوگا۔

الفقه على المذاهب الأربعةمیں ہے:

’’ومنها: أن لايوجد من المتوضئ ما ينافي الوضوء مثل أن يصدر منه ناقض للوضوء في أثناء الوضوء. فلو غسل وجهه ويديه مثلاً ثم أحدث فإنه يجب عليه أن يبدأ الوضوء من أوله. إلا إذا كان من أصحاب الأعذار‘‘. 

(الفقه علي مذاهب الاربعة، كتاب الطهارة، شروط الوضوء، 49/1، دارالكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144311100782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں