بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے دوران آئنیہ دیکھنے کا حکم


سوال

اگر وضو کرنے کی جگہ آئینہ لگا ہو اور نظر چلی جائے تو اس میں حرج تو نہیں؟ یا وضو تو نہیں ٹوٹتا؟ 

جواب

وضو کرنے کی جگہ پر آئینہ لگا ہو تو اس نظر پڑنے یا اس میں چہرہ دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹتا، البتہ بعض لوگ اپنے غسل خانوں میں انسانی قد کے برابر آئینے لگاتے ہیں، اور برہنہ ہوں تو  دورانِ وضو یا غسل جسم کے اعضائے مستورہ پر بھی نگاہ پڑتی ہے، ایسے آئینے آویزاں کرنےسے گریز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں