بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو میں پاؤں کے ناخن کے نیچے پانی پہچانے کا حکم


سوال

حضرت والا میرا مسئلہ یہ ہے کہ وضواورغسل کرتے ہوئے مجھے پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن کے نیچے پانی پہچانا بہت مشکل ہے کیونکہ کناروں سے ناخن بے جان ہوگیاہے اورسوکھ کر گوشت سے چپکاہواہےاوراکثرگوشت میں گھس جاتاہےاگر ناخن بہت گہرائی تک کاٹوں تودرد ہوتاہےاورکاٹنابھی بہت مشکل ہوتاہے، مزید یہ کہ گہرائی تک کاٹنےسے اگلی دفعہ پہلے سےزیادہ گہرائی تک کاٹنا پڑتاہے کیونکہ اب ناخن کا مزیدحصہ بے جان ہوتاہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں ناخن کاجوحصہ گوشت میں پوست ہوچکا ہےاس کے اندرتک پانی پہنچانالازمی نہیں ہے، ناخن کواوپرسے گیلا کرلینے سے وضواورغسل ہوجائے گا، ہاں ناخن جوانگوٹھے سے آگےبڑھ گیا ہے اس کو کاٹا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں