بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پالتو گائے کے دودھ سے حاصل شدہ گھی پر وجوب زکات سے متعلق ایک سوال


سوال

میں گائے سے مہینے میں تین کلو دیسی گھی حاصل کرتا ہوں،  یہ اپنی ضرورت  کے لیے ہوتا ہے، کبھی کبھار گائے کی ضرورت  کے لیے بیچتا ہوں، باقی کاروبار نہیں کرتا،  اس میں  زکاۃ ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں گائے سے نکلنے والا دیسی گھی  چوں کہ سائل کی اپنی ضروریات کے لیے ہے اور بعض اوقات اس کو بیچ کر گائے کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں؛  لہٰذا  اس (گھی) کی مالیت پر  زکات واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 144206200229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں