بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1445ھ 13 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وجوبِ جمعہ کی شرائط


سوال

نماز جمعہ کےوجوب کی شرطیں بیان کیجیے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جمعہ کی نماز واجب ہونے کے لیے سات شرائط ہیں: 

1۔ عاقل ہونا۔

2۔ بالغ ہونا۔

3۔ آزاد ہونا( غلام پر جمعہ فرض نہیں ہے)۔

4۔   مرد ہونا( عورت اور خنثیٰ مشکل پر جمعہ فرض نہیں ہے)

5۔ مقیم ہونا( مسافر پر جمعہ فرض نہیں ہے)۔

6۔تندرست ہونا( مریض پر جمعہ فرض نہیں ہے، مریض سے مراد وہ ہے جو جمعہ کی نماز کے لیے بوجہ کسی مرض کے مسجد تک نہ جاسکتا ہو یا تو چلا تو جائے گا مگر مرض بڑھنے کا اندیشہ ہو، اسی طرح وہ تیمادار بھی بیمار کے حکم میں ہے جس کے چلے جانے کی صورت میں بیمار کی تیماداری کے لیے کوئی دوسرا شخص نہ ہو)۔

مندرجہ بالا شرائط یا ان میں سے کوئی ایک شرط اگر کسی میں نہیں پائی جاتی ہو تو اس پر جمعہ فرض نہیں ہے، بلکہ ظہر کی نماز فرض ہے،  لیکن اس کے باوجود اگر ایسا شخص  جمعہ ادا کرے گا تو  ادا ہوجائے گا اور اس کے ذمے سے ظہر کی فرض نماز ساقط ہوجائے گی۔

7۔شہر یا قصبہ یا اس کا فنا(مضافات) ہونا، (لہٰذا ایسے گاؤں دیہات میں رہنے والے پر جمعہ فرض نہیں ہے جہاں جمعہ کا قائم کرنا جائز نہ ہو)۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما بيان شرائط الجمعة،فللجمعة شرائط، بعضها يرجع إلى المصلي، وبعضها يرجع إلى غيره،أما الذي يرجع إلى المصلي فستة: العقل، والبلوغ، والحرية والذكورة، والإقامة، وصحة البدن فلا تجب الجمعة على المجانين والصبيان والعبيد إلا بإذن مواليهم، والمسافرين والزمنى، والمرضى.

وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت.

أما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها."

(کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ الجمعة،فصل فی بیان شرائط الجمعة،ج1،ص258،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں