بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناول لکھنا


سوال

کیا ناول لکھنا جائز ہے؟ اگر اس میں اچھے کاموں کو فروغ دیا جائے اور الله کی حدود کی پابندی کی جائے؟ نیز کیا اس ذریعہ سے پیسہ کمانا جائز ہو گا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ باتوں کا لحاظ کیا جائے یعنی اس میں نہ  جان دار کی تصاویر ہوں، نہ ہی  کوئی فحش یا جھوٹا کلام ہو نہ ہی کسی اور غیر شرعی بات کا فروغ ہو تو ایسا ناول لکھنا جائز ہے اور  اس کو بیچ کر پیسے کمانا بھی جائز ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شاعری کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"هُوَ کَلَامٌ فَحَسَنُهٗ حَسَنٌ وَقَبِیْحُهُ قَبِیْحٌ."

ترجمہ: یہ کلام  ہے چنانچہ اچھا شعر اچھا کلام، اور برا شعر برا کلام ہے۔

(أبو یعلی، المسند، ج8: ص200، رقم: 4760، دمشق: دار المأمون للتراث)


فتوی نمبر : 144204200798

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں