کیا وندی کا کاروبار جائز ہے؟ اور وندی کے ذریعے پیسے بھیجنا جائز ہے؟ وندی کا مطلب یہ کہ ہم یہاں یو اے ای سے پیسے ایک آدمی کو دیتے ہیں، اور وہ وہاں پاکستان میں ہمارے گھر کو دیتے ہیں، اور ہم سے دس درہم زیادہ لیتے ہیں۔
رقم پہنچانے والا کو اجرت دینا جائز ہےالبتہ اس کی اجرت الگ سے طے کی جائے اس رقم میں سے نہ دی جائے جو رقم بھجوانی ہو۔ بہرحال اس شرط کے ساتھ وندی کا کاروبار جائز ہے۔
فتوی نمبر : 143605200011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن