بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وہ جانور جو گھر میں کھاتے ہیں انہیں علوفہ/ معلوفہ کہتے ہیں


سوال

چرنے والے جانور سائمہ کہتے ہیں ،اسی طرح  وہ جانور جو گھر میں کھاتے ہیں ،ان کا کوئی خاص نام ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  وہ جانور جو گھر میں کھاتے ہیں   ایسے جانور  کو عربی زبان میں   ’’علوفہ‘‘/  ’’معلوفہ‘‘  کہتے ہیں۔

تاج العروس من جواهر القاموس میں ہے:

"ويقولون: ‌علوفة الدواب كأنها جمع، وهي شبيهة بالمصدر، وبالجمع أحرى. والعليفة، والعلوفة: الناقة أو الشاة تعلفها ولا ترسلها للرعي لتسمن، قال الأزهري: تسمن بما يجمع من العلف، وقال اللحياني: العليفة: المعلوفة، وجمعها علائف، وقال غيره: جمع العلوفة علف، وعلائف."

(‌‌ع ل ف،١٨٣/٢٤،ط : ودار إحياء التراث)

مختار الصحاح ممیؐ ہے:

"(العلف) للدواب والجمع (علاف) كجبل وجبال. و (علف) الدابة من باب ضرب. والموضع (معلف) بالكسر. و (‌العلوفة) بالفتح و (العليفة) الناقة أو الشاة تعلفها ولا ترسلها فترعى."

(‌‌ع ل ف،٢١٦،ط : المكتبة العصرية)

القاموس الوحید میں ہے:

"الحیوان :چار ہ کھلانا ،گھاس دانہ کھلانا ۔الحیوان معلوف وهي معلوفة وعليف۔ "

(علف،٨٩٧،ط: ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں