بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر پڑھنے کا طریقہ


سوال

 نماز وتر کا بہترین طریقہ کیا ہے ؟ نماز وتر 3 رکعت 2 سلاموں کے ساتھ ادا کی جا سکتی ہے ؟ یا 3 رکعت ایک ہی سلام کے ساتھ ادا کی جائے ؟ نیز تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت کے بعد تکبیر کہنا اور پھر دعائے قنوت پڑھنا درست ہے یا بغیر تکبیر کہے نماز ادا کی جائے؟

جواب

احناف کے نزدیک وتر کی نماز  تین رکعت ایک سلام کے  ساتھ  پڑھنا ضروری ہے، اس کے دلائل احادیثِ  مبارکہ کی روشنی میں کتابوں میں موجود  ہیں؛ اس لیے حنفی مقلد کے لیے دو سلام کے ساتھ  وتر پڑھنا درست نہیں ہے،  اس سے وتر ادا نہیں ہوں گے۔

نیز تیسری رکعت میں تکبیر کہی جائے گی، اُس کے بعد  کوئی دعا پڑھنا بھی ضروری ہے، اور قنوت کی مشہور دعا پڑھنا بہترہے۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (1/ 291):

"(وهو ثلاث ركعات بتسليمة) حتى لو اقتدى فيه بمن يسلم على رأس الركعتين فسلم فسد اقتداؤه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں