بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر و تہجد کا آخری وقت / وتر کی نیت


سوال

1: اگر صبح صادق کا وقت 5:40 تک ہو تو نماز تہجد اور وتر کس وقت تک پڑھے جا سکتے ہیں؟

2 : وتر کی نیت کا طریقہ بتا دیں۔

جواب

1 : صورتِ مسئولہ میں تہجد کی نماز اور وتر کی نماز کا وقت 5:40 سے  پہلے تک ہے۔

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں : تہجد کا وقت کون سا ہے؟

2 : نیت صرف دل سے ارادہ کرلینے کا نام ہے، لہٰذا نیت کی صحت کے لیے زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنا لازم نہیں ہے، زبان سے نیت کا ادا کرنا بھی جائز ہے، بدعت نہیں ہے،  اور جو شخص زبان سے الفاظِ نیت ادا کیے بغیر اپنے دل کو مستحضر کرنے پر قادر نہ ہو تو اس کے لیے زبانی نیت کرنا کافی ہے؛ بلکہ بہتر ہے۔ فرض، وتر ، سنت اور نفل سب کا یہ حکم ہے۔

صورتِ مسئولہ میں  اتنی نیت  کافی ہے کہ ”میں وتر کی نماز ادا کرتا ہوں“۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں