بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں روزانہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرنا


سوال

ہماری مسجد میں امام صاحب روزانہ وتر کی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھتے ہیں،  کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

جواب

وتر میں مسنون طریقہ یہ  ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ اعلی، دوسری میں سورہ کافرون اور تیسری میں سورہ اخلاص  پڑھی  جاۓ۔

لہٰذا  اگر واجب کا اعتقاد کیے بغیر ایک سنت اپنانے  کی غرض سے مستحب پر عمل کرتے ہوۓ روز اس ترتیب سے بھی وتر پڑھی جاۓ تو کوئی حرج نہیں، اسی طرح اگر ہر روز وتر میں سورہ اخلاص پڑھی  جاۓ تو  کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ البتہ اگر اندیشہ ہو کہ عوام الناس اسے لازم سمجھیں گے تو کبھی  کبھار دیگر وہ سورتیں پڑھ لینا بہتر ہوگا جو دیگر احادیث میں ثابت ہیں۔ 

چنانچہ فتاوی شامی میں ہے :

"والسنة السور الثلاث الخ وقال الشامي: أي الأعلی والکافرون والإخلاص، لکن في النهایة أن التعیین علی الدوام یفضي إلی اعتقاد بعض الناس أنه واجب و هو لایجوز فلو قرأ بما ورد به الآثار أحیاناً بلا مواظبة یکون حسناً به."

(الدر المختار مع  رد المحتار: ۲/٤٤۱، ط: زکریا)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں