بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر اور نفل نماز کی قضا کا حکم


سوال

وتر کی قضا ادا کرتے ہوئے تہجد والے دو نوافل بھی ادا کرنے ہوں گے؟

جواب

وتر کی نماز واجب ہے، واجب نماز جب فوت ہوجائے تو اس کی قضا کرنالازم ہے،تہجد کی نماز نفل ہے اور نوافل کی قضا نہیں ہوتی ،   لہذا اگر وتر کی نماز قضا ہوگئی تو  صرف وتر کی قضا ہی لازم ہے،وترکے بعد تہجد کی نیت سے پڑھے جانے والے نوافل کی قضا نہیں ہے۔

مجمع الانہر میں ہے:

"(وغير الفرائض ‌الخمس ‌والوتر لا يقضى أصلا) أي لا في الوقت ولا بعده ولا وحدها بالاتفاق ولا بتبعية فرائضها."

(كتاب الصلاة، باب الوترو النوافل،  ج:١، ص:١٤٢، ط:دار إحياء التراث العربي بيروت)

وفیہ ایضاً:

"(ويلزم إتمام نفل شرع فيه قصدا) حتى لو نقضه يجب قضاؤه."

(كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:١، ص: ١٣٢، ط:دار إحياء التراث العربي بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں