بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں سورۃ الماعون کی آیت فویل للمصلین چھوڑ دی تو کیا حکم ہے؟


سوال

وتر میں سورۃالماعون کی آیت{فویل للمصلین}  چھوڑ دی تو نماز ادا ہو گئی یا نہیں؟

جواب

اگر دو آیتوں کے درمیان میں ایک مکمل آیت بھولے سے چھوٹ جائے، اور اگلی اور پچھلی آیات سانس توڑ کر الگ الگ تلاوت کی گئی ہوں تو نماز فاسد نہیں ہوتی۔  لہذا سورۃ ماعون میں {ولايحض على طعام المسكين}  پرسانس توڑا ہو اوراس کے بعد  {فويل للمصلين} آیت چھوٹ گئی، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولوزاد کلمةً أو نقص کلمةً أو نقص حرفًا أو قدّمه أو بدله بآخر ... لم تفسد مالم یتغیر المعنی". (شامی ج1 ص633) فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں