بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی تیسری رکعت کی تکبیر کا حکم


سوال

وتر کی تیسری رکعت میں جو  تکبیر   کہتے  ہیں وہ واجب ہے  کہ نہیں؟

جواب

وتر  کی نماز  میں دعاءِ  قنوت سے پہلے تکبیر کہنا واجب ہے، البتہ ہاتھ اٹھانا واجب نہیں، اگر کوئی شخص دعائے قنوت والی تکبیر کہنا بھول جائے تو اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا، سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں وقت کے اندر وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی، وقت گزرنے کے بعد اعادہ مستحب ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1 / 128):

"(ومنها القنوت) فإذا تركه يجب عليه السهو، وتركه يتحقق برفع رأسه من الركوع ولو ترك التكبيرة التي بعد القراءة قبل القنوت سجد للسهو؛ ولأنها بمنزلة تكبيرات العيد، كذا في التبيين".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں