بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی تین رکعات ایک سلام کے ساتھ۔


سوال

کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جنت ماں کے پاؤں کے نیچےہے؟شوافع وترصلوٰۃ دوسری طرح پڑھتے ہیں اوراحناف دوسری طرح پڑھتے ہیں، کون سے مذہب کےپاس زیادہ قوی احادیث ہیں۔

جواب

الجنۃ تحت اقدام الامھات (حاکم) کنزالعمال 45439) ترجمہ : جنت ماں کےقدموں کےنیچے ہے۔ وترکی تین رکعات ہیں اور ایک سلام کےساتھ ہے سند کےلحاظ سےاس بارے میں مضبوط روایتیں موجود ہیں، یہاں تک کہ اس بات کی صراحت بھی موجود ہے کہ پہلی، دوسری اورتیسری رکعت میں کون سی صورت حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت فرماتے تھے۔ مندرجہ ذیل کتابوں میں احادیث موجود ہیں( سنن نسائی الوترثلاث 1694 دارالفکر بیروت) (کنزالعمال باب الوترثلاث 21902 دارالفکر بیروت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200377

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں