بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی نماز ادا کرنے کا طریقہ


سوال

وتر نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار بتا دیں؟

جواب

وتر پڑھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلی دو رکعت معمول کے مطابق ادا کریں یعنی دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور اس کے ساتھ سورت ملائیں  ور دوسری رکعت کے قعدے میں تشہد پڑھ کر سلام پھیرے بغیر فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں، اس میں سورتِ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر تکبیر کہتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھا کر دوبارہ باندھ لیں اور دعائے قنوت پڑھیں، اس کے بعد باقی نماز معمول کے مطابق پوری کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں