سوال یہ ہے کہ ہم کو باپ کا3لا کھ 19 ہزار روپے جی پی فنڈ ملا ہے والد اب وفات پا چکے ہیں ہم 6 بھائی اود اور بہن ہیں اور ایک والدہ ہے تو کیا اس پر زکوٰةۃ لگے گا یا نہیں؟
جی ، پی فنڈ کی مذکورہ رقم پر گذشتہ عرصہ کی زکوٰةلازم نہیں ہے، ورثاء کو ان کے حصے ملنے کے بعد ہر ایک کے زیر ملکیت دوسرے قابل زکوٰةۃ اموال کے ساتھ ملا کرزکوٰةلازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200135
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن