بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وراثت میں دادی کی حالتوں كا بيان


سوال

وراثت میں دادی کی حالتیں کیا ہیں؟

جواب

وراثت میں دادی کی دو حالتیں ہیں :

1۔دادی کومیراث میں سے چھٹا حصہ(سدس) ملے گا خواہ ایک ہویا زیادہ، بہ شرط یہ  کہ وہ جدات صحیحہ ہوں اور ایک درجے کی ہوں ۔

2۔[الف]میت کی ماں کی وجہ سے تمام دادياں محروم ہوں گی۔

[ب] میت کے باپ کی وجہ سے باپ کی طرف کی دادياں محروم ہوں گی۔

اس کے علاوہ بعض اور صورتیں بھی ہیں جو قلیل الوقوع ہیں، ان کو یہاں ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر سائل کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکی مکمل وضاخت کر کے مسئلہ معلوم کرے۔

سراجی میں ہے:

"وللجدۃ السدس،لام کانت أو لاب، واحدة كانت أو اكثر إذا كن ثابتات متحاذيات في الدرجة، ويسقطن كلهن بالام والابويات ايضا."

(أحوال الجدة، ص:30، ط:مكتبة البشرٰی کراتشی)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144307101948

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں