بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الاول 1446ھ 12 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

تقسیم وراثت


سوال

میرے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔ ان کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے جبکہ پہلی بیوی کو طلاق دے دی گئی تھی۔ میری کوئی اولاد نہیں۔ اب شوہر کی جائیداد میں سے تقسیم کس طرح ہو گی۔

جواب

سائلہ کے شوہرکے ترکہ میں سے سب پہلے قرض کی ادائیگی کی جائے گی اگر ان پر قرض ہو پھر ان کی وصیت کو ایک تہائی مال سے پورا کیا جائے گا اگر انہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو اس کے بعد جو مال بچے گا اس میں سے بیوی کو آٹھواں حصہ دیا جائے گا اور باقی تمام مال میت کے بیٹے کا ہوگا جبکہ میت کی مطلقہ بیوی کی عدت اگر پوری ہوچکی ہے تو ان کو میراث سے حصہ نہیں دیا جائے گا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں