بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ونڈو بغیر خریدے استعمال کرنا


سوال

کیا کمپیوٹر ونڈو بغیر خریدے استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب

ذاتی استعمال کی حد تک سافٹ وئیر کے "کاپی رائٹ" کے قوانین کا شرعاًاعتبار نہیں ہے ،  اگر کسی نے کوئی بھی" سافٹ ویئر"  نیٹ پر   مفت میں (بلامعاوضہ) ڈالا ہے   یا کسی ایک شخص نے خرید کر  دوسروں کے درمیان تقسیم کر لیا تو  شرعًا اس میں کوئی حرج نہیں ہے،  لہذا سوال میں    "كمپوٹر وینڈو" کو بغیر خرید  کے  انسٹال کرنا اور استعمال کرنا    شرعاً جائز ہے۔باقی قانوناً اگر منع ہے تو اجتناب کرنا بہتر ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه: لايجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة."

( كتاب البيوع، مطلب في بيع الجامكية ۴/ ۵۱۸ ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں