بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ونڈ چائم (جھنکار) گھر میں لگانے کا حکم


سوال

 کیا گھر میں ونڈچائم لگا سکتے ہیں؟

جواب

WINDCHIME (جھنکار) لگانے کا مقصد اس سے نکلنے والی آواز جو موسیقی کے مشابہ ہو سے لطف اندوز ہونا ہو تو درست نہیں ہے، اور  اگر گھر کی زیب و زینت  مقصد ہو تو اس کے لگانے  کی گنجائش ہے۔ تاہم اسے اس طرح لگانے کی کوشش کی جائے کہ حتی الامکان اس سے آواز  نہ نکلے،  اور از خود آواز نکلے تو ممکنہ حد تک اس کی طرف توجہ نہیں دینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200620

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں