بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ولادت کی آسانی کے لیے وظیفہ


سوال

دورانِ حمل بچے کی اچھی صحت   کے ساتھ  ولادت میں آسانی كے ليےکوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب

ولادت کے قریب یہ  آیات: (وَألْقَتْ مَافِیْهَا وَتَخَلَّتْ، وأذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ)گیارہ  مرتبہ  پڑھ  کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کرکے عورت کو کھلا پلادیں اور پانچ یا سات پینے کے تعویذ بنا کر اسے چٹائیں، ان شاء اللہ بہ آسانی ولادت ہوجائے گی۔

نيزہر فرض نماز  کے بعد  اس مقصد کے ليے  اللہ تعالی سے  دعا کا اہتمام کرے۔

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں