بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہول سیل اور ریٹیل، دونوں کام والے کے لیے زکات کا حکم


سوال

میرا موبائل فون اور اس کی ایسیسریز کا کام ہے، ہول سیل اور ریٹیل، دونوں کرتے ہیں۔ زکات کس ریٹ پر ادا کرنی ہوگی؟ جس پر مال خریدا یا جس پر بیچنا ہے؟ بیچنا ہے تو ہول سیل ریٹ پر یا ریٹیل ریٹ پر؟

جواب

سامانِ تجارت کی اُس قیمت پر زکات آتی ہے جس ریٹ پر یہ عام طور پر فروخت ہوتی ہے،لہذا اگر آپ ہول سیل اور ریٹیل، دونوں ریٹوں پر ہی برابر کام کرتے ہیں تو ن دونوں ریٹوں کا اوسط نکال لیں۔ ورنہ جس ریٹ پر بیچتے ہیں اس کے مطابق حساب کرلیجیے۔

"وکذلك زکاة مال التجارة یجب بالقیمة والکلام فیه في فصول أحدها أن الزکاة تجب في عروض التجارة إذاحال الحول عندنا…" ( المبسوط : ۲۵۵ / ۲ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں