اگر کسی واٹس ایپ گروپ میں یہ اصول بنایا گیا ہو کہ گروپ کے اصول کے خلاف پوسٹ ارسال کی گئی تو ایڈمن اس کو بغیر تنبیہ کے ڈیلیٹ فور ایو ری ون کر دے، اب کوئی خلاف اصول پوسٹ ارسال کرتا ہے تو ایڈمن اصول کے مطابق ڈیلیٹ فور ایو ری ون کر دیتا ہے تو کیا یہ کہا جائے گا کہ ایڈمن نے خلاف شرع کام کیا؟
اگر ایڈمن نے گروپ کے لیے شرعی دائرے میں رہتے ہوئے اصول وضوابط طے کیے ہوں تو کسی ممبر کی طرف سے گروپ کے طے شدہ ضوابط کے خلاف میسج ارسال کرنے کی صورت میں اسے ڈیلیٹ کرنے کو خلافِ شرع کام نہیں کہا جائے گا، گروپ ممبران کی ذمہ داری ہے کہ جو گروپ جس مقصد کے لیے تشکیل کیا گیا ہو، اس کے مناسب جائز پوسٹ کریں، غیر ضروری پوسٹوں سے دیگر ممبران کا وقت ضائع نہ کریں۔ فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144407101041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن