بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ میں پیغام کے دیکھنے وغیرہ کی اطلاع کے علامتی نشان کو بند رکھنا


سوال

واٹس ایپ میں میسج کے دیکھنے اور سننے کا پتہ چل جاتا ہے لیکن بعض لوگ اس میں کچھ تبدیلی کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بات معلوم نہیں ہو تی کہ اس نے میرا میسج سنا اور دیکھا یا نہیں ، کیا ایسا کرنا  شرعاً جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ موصول شدہ پیغامات کے پڑھنے، دیکھنے یا سننے کی اطلاع دوسرے صارف کو دینا چاہے تو دے سکتا ہے اور اگر وہ کسی بھی وجہ سے یہ چاہتا ہے کہ جو پیغام میں دیکھ یا سن چکا ہوں، اس کی اطلاع دوسرے کو نہ ملے تو وہ ایسا بھی کرسکتا ہے، اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے  کے لیے ایک علامتی نشان وضع کیا گیا ہے جس کے کھلا ہونے کی وجہ سے پیغامات کے دیکھنے یا سننے کی اطلاع مل جاتی ہے اور بند ہونے کی صورت میں اطلاع نہیں ملتی، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر کوئی صارف اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیغامات کے دیکھنے یا سننے کی اطلاع نہ دینے کے لیے اس علامتی نشان کو بند رکھتا ہے تو اس کے لیے شرعاً اس کی اجازت ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والمباح ما أجيز للمكلفين فعله وتركه بلا استحقاق ثواب وعقاب___(قوله والمباح ما أجيز للمكلفين فعله وتركه) كذا في المنح. والذي في الجوهرة: ما خير المكلف بين فعله وتركه".

(كتاب الحظر والإباحة، 6/366، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504102099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں