بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وہیل مچھلی کھانا


سوال

ویل مچھلی کھانا جائز ہے؟

جواب

وہیل (Whale) بھی مچھلی  کی انواع میں شامل ہے،بعض لوگوں نے اس کا نام ”عنبر“ لکھا ہے، اور مچھلی کی تمام اقسام   حلال ہیں، تو وہیل مچھلی بھی حلال ہے؛ بلکہ ”عنبر“ مچھلی  کے بارے میں تو حدیث میں یہ بھی آیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کا گوشت تناول فرمایاہے۔(ماخوذ از کفایت المفتی،کتاب الحظر والاباحۃ،ج9،ص134،ط؛دار الاشاعت)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الحيوان في الأصل نوعان نوع يعيش في البحر ونوع يعيش في البر، أما الذي يعيش في البحر فجميع ما في البحر من الحيوان يحرم أكله إلا السمك خاصة فإنه يحل أكله إلا ما طفا منه."

(کتاب الذبائح،الباب الثاني في بيان ما يؤكل من الحيوان وما لا يؤكل،ج5،ص289،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101905

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں