بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کے بعد نفل پڑھنا


سوال

رمضان میں وتر کے بعد نفل پڑھنا کیساہے؟

جواب

وتر کے بعد  نفل پڑھنا جائز ہے، اور اجر وثواب کا باعث ہے، وتر کے بعد دو نفل پڑھنا آپ ﷺ ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور فقہاءِ کرام سے ثابت ہے،  اور نوافل کھڑے ہو کر پڑھنا اور بیٹھ کر پڑھنا دونوں درست ہے، لیکن بیٹھ  کر نفل پڑھنے  میں کھڑے ہوکر پڑھنے کے مقابلے میں آدھا ثواب ہے،  نبی کریم ﷺ کی خصوصیت تھی کہ آپ ﷺ کے لیے بیٹھ کر نفل پڑھنے میں آپ ﷺ کے کھڑے ہوکر نفل پڑھنے کی طرح ہی ثواب تھا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144109200136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں