بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ویب سائٹ پر موجود فتاویٰ جات کو آگے شیئر کرنا


سوال

آپ کی ویب سائٹ پر جو فتاویٰ جات(سوال و جواب) موجود ہیں ،کیا ہم  ان کو دوستوں میں شئیر کر سکتے ہیں، تاکہ وہ بھی مسائل سے آگاہ ہوں ؟

جواب

ہماری ویب  سائٹ   پر موجود   فتاویٰ جات  پبلش کرنے کا ایک اہم مقصد  دینی  مسائل کے افادہ و استفادہ کو عام کرنا  ہے، تاکہ ہر طبقہ ان مسائل سے استفادہ کرکے اس کے مطابق زندگی گزارنے کا اہتمام کرے، لہٰذا  عمومی نوعیت کے  فتاویٰ کو   پبلش کیا جاتاہے، نیز  کوشش ہوتی ہے کہ جواب مدلل اور معقول ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم بھی ہو، ان سب امور کا لحاظ رکھنے کا ایک مقصد استفادے کا دائرہ وسیع کرنا ہے،  یہ بھی ملحوظ رہے کہ ذاتی نوعیت کے جوابات صرف سائل کو بذریعہ ای میل ارسال کیے جاتے ہیں۔

لہٰذا ویب سائٹ پر شائع شدہ فتاویٰ  دوسروں سے شیئر کرنے    کی اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ سوال و  جواب میں  (کاپی کرتے ہوئے) اپنی طرف سے کسی بھی قسم کی تبدیلی  نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200528

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں