بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کی حالت میں فوت ہونے سے شہید کا درجہ ملتا ہے؟


سوال

وضو کی حالت میں فوت ہونے سے شہید کا درجہ ملتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں وضو  کی بہت فضیلت آئی ہے ،اورمن جملہ فضائل میں سے ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ وضو کی حالت میں فوت ہونے والے کوشہادت کادرجہ اور رتبہ ملتاہے۔

حدیث شریف میں ہے :

قال سمعت أنسا يقول قال لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "يا بني إن استطعت أن تكون أبدًا على وضوء فافعل، فإن ملك الموت إذا ‌قبض ‌روح ‌العبد وهو على وضوء كتب له شهادة"۔

(شعب الایمان،فضل الوضوء ، 3/ 29 ط: دارالكتب العلمية)

كنز العمال ميں هے :

يا بني إن استطعت أن تكون أبدا على وضوء فافعل، فإن ملك الموت إذا قبض روح العبد وهو على وضوء كتب له شهادة"."هب عن أنس".

کنز العمال،كتاب الطهارة ، ‌‌الفرع الثاني "في فضائل الوضوء 293/9، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407100560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں