بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو خانے کے اوپر کے کمروں میں امام کو رہائش دینا


سوال

 ایک مسجد ہے جس کے وضو خانہ کے اوپر چند کمرے ہیں جس میں پہلے کرایہ دار رہتے تھے اور اب خالی  کرالیےگئے ہیں؛ کیوں کہ وہ لوگ گانا بجاتے تھے جس کی وجہ سے مسجد کی بے حرمتی ہوتی تھی اور اب خالی رہنے کی وجہ سے جمعہ میں لوگ ان کمروں میں نماز پڑھتے ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ امام صاحب کی شادی ہو چکی ہے اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں ہیں جس کی وجہ سے ان کو بہت پریشانی ہوتی ہے اور ہم یعنی اہل محلہ اور مسجد کے سیکرٹری صاحب یہ چاہتے ہیں کہ امام صاحب اپنی بیوی بچوں کے ساتھ ان کمروں میں سے کسی ایک میں رہیں؛ تاکہ ان کی پریشانی دور ہو، کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ چوں کہ اوپر کے کمرے مسجد کے حکم میں نہیں؛ اس لیے ان میں امام صاحب کو رہائش دینا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں