بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بعد آسمان کی طرف شہادت کی انگلی اٹھانا


سوال

 کیا وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے انگلی اٹھانا ضروری ہے؟

جواب

وضو کے بعد کی دعا حدیث سے ثابت اور سنت ہے اور اس وقت آسمان کی طرف دیکھنا بھی سنن ابی داؤد کی روایت میں مذکور ہے، لیکن انگلی سے اشارہ کرنا حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ البتہ فقہ حنفی کی مستند کتاب "حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح" میں وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف دیکھنے کے ساتھ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا ذکر بھی ہے۔ اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خطبات وغیرہ میں شہادتین کے کلمات ادا کرتے وقت شہادت کی انگلی سے اشارہ ثابت ہے۔

بنا بریں وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے وقت انگلی کے اشارہ ضروری بھی نہیں اور سنت بھی نہیں۔ لیکن اگر کوئی کلمہ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف نگاہ کرکے ساتھ شہادت کی انگلی سے اشارہ بھی کرے تو اسے منع بھی نہیں کیا جائے گا۔

حاشية الطحطاوي  ميں ہے:

قوله: (والإتیان بالشهادتین بعدہ قائمًا ) ذكرالغزنوي أنه یشیر بالسبابة حین النظر إلى السماء.

( حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح ، كتاب الطهارة ، فصل في أداب الوضوء ص:77)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201584

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں