بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟


سوال

 گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

گالی  دینا بڑا گناہ  ہے، تاہم گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب  یہ  ہے کہ اگر گالی کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے،  اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 89):

"ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں