بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بعد کی دعا


سوال

وضو کے بعد کی دعا؟

جواب

وضو سے فارغ ہوکر یہ دعا پڑھے:

"أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ."

ترجمہ: میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ تنہا ہے اس کو کوئی شریک نہیں ہے ،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، اے اللہ آپ مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور بہت پاک رہنے والوں میں شامل فرما۔ (جامع ترمذی)

واضح رہے کہ یہ دعا پڑھتے ہوئے نگاہ آسمان کی طرف کرنا بھی روایات سے ثابت ہے،  لیکن اس دعا میں شہادت کے کلمات پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھانا حدیث سے ثابت نہیں ہے، تاہم طحطاوی علی مراقی الفلاح میں   بحوالۂ "غزنوی" (عمومی نصوص کی بناپر)  اس کا ذکر موجود ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200898

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں