بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو سے پہلے استنجاء کا حکم


سوال

کیا ہمیں ہر نماز کے وضو سے پہلے استنجاء کرنا ضروری ہوتاہے اگر وضو ٹوٹنے جیساکچھ بھی عمل نہ ہوا ہو ،ہوا خارج نہ ہوئی ہو یا اور کچھ نہ ہو اہو ،صرف کلی سے ابتداءکریں کیا ہمارا وضو ہوجائےگا یا ہمیں استنجاء کرنا ضرور ی ہیں  ؟

 

جواب

واضح رہے کہ استنجا کا تعلق وضو کے ساتھ نہیں، بلکہ قضائے حاجت کے ساتھ ہے۔ قضائے حاجت کے بعد استنجا کرنا سنت ہے اور بعض صورتوں میں (یعنی جب نجاست اپنے نکلنے کی جگہ سے تجاوز کرکے ارد گرد جسم پر لگ جائے) واجب ہوجاتا ہے، قضائے حاجت کے بغیر وضو کرنے کی صورت میں اس سے پہلے استنجا کرنا ضروری نہیں۔ اور اسے ضروری سمجھنا شرعاً غلط ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"الاستنجاء على خمسة أوجه]

(الاستنجاء على خمسة أوجه) واجبان أحدهما غسل نجاسة المخرج في الغسل عن الجنابة والحيض والنفاس كي لا تشيع في بدنه.

والثاني إذا تجاوزت مخرجها يجب عند محمد رحمه الله قل أو كثر وهو الأحوط وعندهما يجب إذا تجاوز قدر الدرهم؛ لأن ما على المخرج سقط اعتباره لجواز الاستجمار فيه فيبقى المعتبر ما وراءه.

والثالث سنة وهو إذا لم تتجاوز النجاسة مخرجها.

والرابع مستحب وهو إذا بال ولم يتغوط يغسل قبله.

والخامس بدعة وهو الاستنجاء من الريح. كذا في الاختيار شرح المختار."

(کتاب الطہارۃ ،الفصل الثالث فی الاستنجاء، ج:1،ص:50،ط ،دارالفکر بیروت )

فتاوی شامی میں ہے:

"أن الاستنجاء على خمسة أوجه: اثنان واجبان:

أحدهما: غسل نجاسة المخرج في الغسل من الجنابة والحيض والنفاس كي لاتشيع في بدنه. 
والثاني: إذا تجاوزت مخرجها يجب عند محمد  قل أو كثر وهو الأحوط؛ لأنه يزيد على قدر الدرهم، وعندهما يجب إذا جاوزت قدر الدرهم؛ لأن ما على المخرج سقط اعتباره، والمعتبر ما وراءه.
والثالث: سنة، وهو إذا لم تتجاوز النجاسة مخرجها.
والرابع: مستحب، وهو ما إذا بال ولم يتغوط فيغسل قبله.

والخامس: بدعة، وهو الاستنجاء من الريح. "

(کتاب الطہارۃ،فصل فی الستنجاء،ج:1،ص:336،ط،سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509101694

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں