بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو میں دونوں پاؤں بائیں ہاتھ سے دھونا سنت ہے


سوال

کیا وضو میں پاؤں کو بائیں ہاتھ سے دھونا چاہیے ؟یا دایا پاؤں دائیں ہاتھ سے سے اور بایاں پاؤں بائیں ہاتھ سے؟

جواب

 پاؤں دھونے کا مسنون طریقہ  یہ  ہے کہ پہلے دایاں اور پھر بایاں پاؤں دھویا جائے،دھوتے وقت  دائیں ہاتھ سے پانی ڈالا جائے  اور بائیں ہاتھ سےپاؤں مَلا جائے، اور اگر پانی ڈالنے کی ضرورت نہ ہو تو بائیں ہاتھ سے پاوں دھونا  چاہیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(و ها هنا سنن وآداب ذكرها المشايخ) والسنة عند غسل رجليه أن يأخذ الإناء بيمينه ويكبه على مقدم رجله اليمنى ويدلكه بيساره فيغسلها ثلاثا ثم يفيض الماء على مقدم رجله اليسرى ويدلكه، كذا في المحيط."

(کتاب الطہارۃ،الباب الاول فی الوضوء،الفصل الثالث فی المستحبات 8/1 ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں