بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

وضع حمل میں آسانی کا وظیفہ


سوال

 میرا سوال یہ کہ میرے  رحم میں ٹیومر ہے، اور  اس کے  ساتھ ساتھ  میں  حمل  سے ہوں،   ڈاکٹر نے آپر یشن لکھا ہے ابھی ساتواں مہینہ چل رہا ہے کوئی دعا  جس کے  ذریعے ہم آپر یشن سے بچ جائیں۔  اللہ ہمارے حق میں خیر کا معاملہ کرے دعاء کیجئے گا۔

جواب

 صورت مسئولہ میں ولادت میں سہولت کے لیے   یہ آیتیں کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر حاملہ کو کھلانے سے ولادت میں سہولت ہوتی ہے۔جیسا کہ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانی رحمہ اللہ نے بہشتی زیور میں لکھا ہے۔

"إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ (1) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (2) وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ (3) وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ (4)وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ(5)."

(سورۃ الانشقاق، رقم الآیۃ: 1، 2، 3، 4، 5)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں