کیا روزہ کی حالت میں سر پر تیل لگاسکتے ہیں ؟اور ہاتھ پاؤں پر لوشن اور ویزلین لگاسکتے ہیں ؟رہنمائی فرماویں ۔
واضح رہے کہ روزہ کی حالت میں سر پرتیل لگانے اور ہاتھ پاؤں پر لوشن اور ویزلین لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ، سر پر تیل لگانے سے اور بدن پر" لوشن اورویزلین "لگانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ،کیونکہ یہ چیز یں بدن کے اندر مسام کے ذریعے سے چلی جاتی ہیں ،اورروزہ فاسد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ بدن کے خلقی راستوں سے کوئی چیز معدے یا دماغ تک پہنچے ۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے :
"قوله أو ادهن أو احتجم أو اكتحل أو قبل) أي لا يفطر؛ لأن الادهان غير مناف للصوم، ولعدم وجود المفطر صورة ومعنى والداخل من المسام لا من المسالك فلا ينافيه كما لو اغتسل بالماء البارد."
(باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده ، ج : 2 ، ص : 293 ، ط :دار الكتاب الإسلامي)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع."
(الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد ، ج : 1 ، ص : 203 ، ط : دارالفکر بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100590
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن