بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ پر سٹیٹس لگانا


سوال

واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانا کیسا ہے؟ جائز ہے کہ نہیں؟ میں اسلامی لگاتا ہوں، کبھی کبھار دوستوں کی تصویر اپنی تصویر بھی لگا لیتا ہوں!

جواب

اگر واٹس ایپ پر کسی جان دار کی تصویر  یا ویڈیو کا سٹیٹس نہ لگایا جائے  اور  نہ ہی کسی قسم کی موسیقی  لگائی جائے ، نیز اسٹیٹس کا مضمون غیر اسلامی نہ ہو، (یعنی اس میں شریعت کے احکام کے خلاف کوئی بات نہ ہو) تو سٹیٹس لگانا یا اس کے ذریعے سے کوئی پیغام دینا جائز ہے۔ البتہ بلا ضرورت  اسٹیٹس لگانا اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرنا ہے۔ لہٰذا آپ کا واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپنی یا دوستوں کی تصویر لگانا جائز نہیں ہے، اس پر استغفار کیجیے، اور آئندہ اس سے اجتناب کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200473

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں